مقبوضہ کشمیر ایک اور شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

جمعہ 22 جولائی 2016 14:16

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن کشمیری مظاہرین پرطاقت کے استعمال کے دوران زخمی ہونے والا اور کشمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 50ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ کا رہائشی اشفاق احمد جوچار روز قبل فورسز کی طرف سے چلائی گئی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور صورہ ہسپتال سرینگر میں زیر علا ج تھا ۔

جمعہ کو زخموں کی تاب نہ لوتے ہوئے چل بسا ۔8جولائی کوبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ماورائے عدالت قتل کے بعدشروع ہونیوالے انتفادہ کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے اب تک شہید ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ کر 50ہوگئی ہے جبکہ اس دوران پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :