Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پروزیر اعلیٰ پنجاب چوروں کی طرح مذمت کی بجائے دو ٹوک الفاظ میں بات کریں‘محمود الرشید

پی ٹی آئی کا کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ایجنڈا کسی سے ڈھکا چپا نہیں ، پانامہ ایشو پر حکومت مخالف تحریک کا اعلان اور خورشید شاہ کا ردعمل سمجھ سے بالا تر ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید عمران خان کی بجائے نواز شریف کی فکر کریں ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

جمعرات 21 جولائی 2016 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء ) قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پروزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوروں کی طرح کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی بجائے ہندوستان سے دو ٹوک الفاظ میں بات کریں،پی ٹی آئی کا کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ایجنڈا کسی سے ڈھکا چپا نہیں ، پانامہ ایشو پر حکومت مخالف تحریک کا اعلان اور خورشید شاہ کا ردعمل سمجھ سے بالا تر ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید عمران خان کی بجائے نواز شریف کی فکر کریں ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر وزیر اعظم نواز شریف وفاقی وزراء پر مشتمل وفد دوست ممالک میں بھجواتے اور بین الاقوامی شخصیات کو اعتماد میں لے کر کشمیر میں ریاستی دہشت گردی رکواتے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دل میں بھی اچانک کشمیریوں کی محبت جاگی مگر انہوں چوروں کی طرح سماجی رابطہ کی ایک ویب سائٹ پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی جو کشمیریوں سے بے وفائی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمودا لرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ سسٹم اور حکمرانوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی، عمران خان کا ملک کو لوٹنے والے چوروں اور لیٹروں کے خلاف ایجنڈا بالکل واضح ہے،پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے کو طول دینا خود پیپلز پارٹی بھی مانتی ہے مگر اپوزیشن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا عمران خان کے فیصلے پر ردعمل سمجھ سے باہر ہے۔

پرویز رشید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دیگر وزراء کی طرح وفاقی وزیر اطلاعات کو خواب میں بھی اب عمران خان ہی نظر آتے ہیں ، پرویز رشید عمران خان کی فکر چھوڑ کر نواز شریف کی فکر کریں ۔ علاوہ ازیں میاں محمودالرشید نے تحریک انصاف کے ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کے ڈیر ے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے مرکزی کردار مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیدار عمران کھچی کے خلاف پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب نوٹس لیں۔اگر ملزم گرفتار نہ ہوئے تو پنجاب بھر میں مظاہرے کریں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات