آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی پر امیدواروں کے حامیوں کا جشن، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں

جمعرات 21 جولائی 2016 22:46

راولپنڈی /میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی پر امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں،بے صبرے کارکنوں نے حتمی نتائج آنے کا انتظار بھی نہ کیا ، راولپنڈی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی پر امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

لاہور میں غلام محی الدین دیوان کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں ان کے ڈیرے پر پہنچ گئے اور خوشی میں بھنگڑے ڈالے۔ ملتان میں شوکت شاہ کی کامیابی پر نواز لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائی بھی بانٹی گئی۔ بھمبر میں نواز لیگ کے امیدوار کی جیت پر کارکنوں کے ٹھمکوں نے ماحول گرما دیا۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے راجہ اقبال کے حامی جیت کے اعلان سے قبل ہی بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :