آزاد کشمیر کے انتخابات میں 8 خواتین نے بھی حصہ لیابدقسمتی سے کوئی بھی نہ جیت سکی

جمعرات 21 جولائی 2016 22:46

آزاد کشمیر کے انتخابات میں 8 خواتین نے بھی حصہ لیابدقسمتی سے کوئی بھی ..

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں8 خواتین نے بھی حصہ لیا لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی جیت نہ سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں8 خواتین نے بھی حصہ لیا لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی جیت نہ سکی۔ان خواتین میں صدر سردار یعقوب کی بیٹی فرزانہ یعقوب بھی شامل تھیں۔ ان خواتین کی اکثریت کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔ پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے خواتین کوٹکٹ نہ دیا۔ کچھ خواتین آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :