ایل اے19 پونچھ، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے خالد ابراہی کو پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کی صاحبزادی فرزانہ یعقوب پر برتری حاصل کیے ہوئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جولائی 2016 20:52

پونچھ (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2016ء) آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلسے میں ایل اے 19 پونچھ سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے خالد ابراہی کو پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کی صاحبزادی فرزانہ یعقوب پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایل اے 19 پونچھکے 77 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج میں غیر متوقع طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر کی صاحبزادی فرزانہ یعقوب پر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے خالد ابراہی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ خالد ابراہیم نے اب تک 15706 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ فرزانہ یعقوب نے 6984 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :