پاکستانیوں کے دل مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں کشمیری مسلمان کبھی بھی ہندوؤں کی غلامی نہیں کرے گی، محمد عامر کوڑا

جمعرات 21 جولائی 2016 19:47

شورکوٹ چھاوٴنی(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی ۔2016ء) پاکستانیوں کے دل مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں کشمیری مسلمان کبھی بھی ہندوؤں کی غلامی نہیں کرے گی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر انتہا کو پہنچ گیا ہے آزادی کی اس جنگ میں پاکستا ن کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑاہے رفاہی ویلفیئر کے صدر محمد عامر کوڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وحشیانہ مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا مقبوضہ وادی میں کافی دنوں سے جاری کرفیو بھی تحریک آزادی کو نہ دبا سکا کشمیر میں جاری قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی شرم ناک اور قابل مذمت ہے حق خودارادیت ملنے تک خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا او آئی سی اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بگڑتی ہوئی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری بھارتی سرکار پرہے جس کی پشت پناہی اسرائیل اور امریکہ جیسے ممالک کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں بھارتی حکومت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے حزب المجاہدین جموں کشمیر کے کمانڈربرہان مظفر وانی سمیت پچاس سے زائد لوگوں کو شہید کیا گیالیکن تمام اسلامی ممالک نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا شہادتوں کے باوجود بھی کشمیری عوام بھارتی فوجیوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ گئے ہیں پوری کشمیری عوام بھارت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جو درندگی اور بر بیریت کے مظاہرے شروع کر رکھے ہیں اس کا نتیجہ کچھ اچھا نہیں ہو گا کیونکہ کشمیری عوام کبھی بھی ہندوستان کی غلامی قبول نہیں کریں گے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا شہداء کا خون رنگ لانے والا ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی تکمیل نا مکمل ہے وہ صبح دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج لے کر طلوع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :