Live Updates

آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 3، میر پور 3 میں مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان پر برتری حاصل کیے ہوئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جولائی 2016 19:35

آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 3، میر پور 3 میں مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید تحریک ..

میر پور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2016ء) آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلسے میں ایل اے 3 میر پور 3 میں مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایل اے 3 میر پور 3 سے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید 10 ہزار 772 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ تحریک اںصاف کے بیرسٹر سلطان 7845 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات