آزاد کشمیرانتخابات،لاڑکانہ میں صرف ایک ووٹر کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا

جمعرات 21 جولائی 2016 17:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء)آزادکشمیر کے انتخابات کیلئے لاڑکانہ میں صرف ایک ووٹر کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایک ایسا انوکھا پولنگ اسٹیشن بھی دیکھنے میں آیا جہاں 13 امیدواروں کو ووٹ ڈالنے والا ووٹر صرف ایک ہے۔پولنگ اسٹیشن میں دس سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کاعملہ الگ ڈیوٹی پر مامور ہے ۔پولنگ عملہ اور سکیورٹی اہلکار سارا دن اس خوش نصیب ووٹر کی راہ تکتے رہے۔ ووٹر کا نام شمس الحسین بتایا گیا ہے جو مظفرآباد کا رہائشی ہے۔