غلام محی الدین دیوان اور ایم پی اے شعیب صدیقی نے لاہور میں تمام پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

جمعرات 21 جولائی 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف ایل اے 37ویلی ٹو سے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے گلبرگ پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد غلام محی الدین دیوان نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی ،ولید اقبال اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کے ہمراہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے یاروں کو کشمیری عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے پی ٹی آئی آج کشمیر کے الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کرے گی لاہور میں کشمیر کا الیکشن پر امن ہو رہے ہیں اور اسکا سارا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ روایتی اوچھے ہتکھنڈوں سے باز نہیں آئی کشمیری ووٹروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے (ن) لیگ نے کشمیری ووٹروں کو لالچ دے رہی ہے اور 250جعلی لیٹر پر نوکریاں دی جا رہی ہے لیکن کشمیری عوام با شعور ہے (ن) لیگ کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں کو درست کرنے میں ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شعیب صدیقی نے ایل اے 37اور ایل اے 30 کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ رات کے اندھیرے میں الیکشن جیتا ہے کشمیر کے الیکشن میں فوج کی تعیناتی اور صاف اور شفاف الیکشن ہونے سے (ن) لیگ کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے کشمیری عوام عمران خان کے ساتھ ہے عوام میں جوش و خروش ہے تبدیلی کے لئے عوام ووٹ اپنا کاسٹ کر رہے ہے کشمیری عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور آج بلے کی تاریخی فتح ہو گی ، غلام محی الدین دیوان ، اور شعیب صدیقی نے گلبرگ ، کرشن نگر، قلع لچھمن سنگھ، موچی دروازہ، دہلی دروازہ ، مصری شاہ ،شاد باغ سمیت تمام پولنگ سٹیشنوں اور کیمپس کا دورہ کیا ایل اے 37اور ایل اے 30 کے پولنگ سٹیشن کا پی ٹی آئی نے بہترین انتظامات کیے تھے اور تمام کیمپس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جوش و خروش تھا سخت گرمی میں بھی پارٹی کارکن اپنے اپنے کیمپس پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،گلبرگ میں ایم پی اے مراد راس، کرشن نگر خواجہ جمشید امام، سعید ڈار، قلعہ لچھمن سنگھ یاسر گیلانی، موچی دروازہ ملک زمان نصیب ، عاصم میر ، دہلی دروازہ اعجاز ڈیال ،ملک وقار احمد، مصری شاہ یامین ٹیپواور ثاقب سلیم بٹ ، شاد باغ مہر واجد کی ٹیموں سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں پارٹی امیدوار غلام محی الدین دیوان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :