ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا مال روڈ پر سنٹر ل ایڈ کیشن پالیسی کیخلاف احتجاج مظاہرہ ‘ آؤٹ ڈور بند کر نے کا اعلان

جمعرات 21 جولائی 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر سنٹر ل ایڈ کیشن پالیسی کیخلاف احتجاج مظاہرہ ‘آج (جمعہ ) سے سر کاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور جبکہ سوموار سے ان ڈور بند کر نے کا بھی اعلان کر دیا ‘احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹر حکومت کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ز کے کثیر تعداد نے اپنے مطا لبات کے حق میں اور سنٹر ل ایڈ کیشن پالیسی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہر ین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر حکومت سے فوری طور پر مطالبات منظور کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس موقعہ پرینگ ڈاکٹر زکے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کر رہے ہیں اور اگر حکومت کی جانب سے مسائل حل نہ کیے جانے کی وجہ سے اب ہم نے اپنے احتجاج کا دائر کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت اب آج سے لاہور کے سر کاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور کو مکمل بند رکھا جائیگا جبکہ سوموار سے ان ڈور میں کام بند کر دیا جائیگا اور جب تک مطالبات منظور نہیں ہوں گے احتجاج جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :