تحریک انصاف کا آزاد کشمیر انتخابات پر عدم اطمینان کا اظہار

مختلف پولنگ سٹیشنز سے شکایات مل رہی ہے‘ آزاد کشمیر انتخابات میں انتظامیہ کی کمزوری واضح نظر آرہی ہے،نعیم الحق

جمعرات 21 جولائی 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف پولنگ سٹیشنز سے شکایات مل رہی ہے‘ آزاد کشمیر انتخابات میں انتظامیہ کی کمزوری واضح نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ آج تک کسی حکومت نے انتخابی عمل ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی آزاد کشمیر کے انتخابات میں مختلف پولنگ سٹیشنز سے شکایات مل رہی ہیں۔ انتخابات میں انتظامیہ کی کمزوری واضح نظر آرہی ہے۔ آزاد کشمیر انتخابات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آزاد کشمیر انتخابات سے آگاہ رکھا جارہا ہے۔