آزاد کشمیر انتخابات، جیالوں کا وزیراعظم کے خلاف انوکھا احتجاج،بیلٹ باکس زرداری ہاؤس بھجوا دیا گیا

جمعرات 21 جولائی 2016 16:12

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) میرپور میں عام انتخابات کے موقع پر جیالوں نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف احتجاج کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنا الگ پولنگ سٹیشن قائم کرکے ووٹ کاسٹ کئے‘ بیلٹ باکس زرداری ہاؤس اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنا الگ سٹیشن قائم کرکے ووٹ پول کئے اس دوران کسی اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان ناراض کارکنوں کا موقف تھا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے رویے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا نامزد امیدوار پارٹی بدل گیا جس کے بعد یہاں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں تھا پیپلز پارٹی کے بہت سے نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوا۔ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لئے الگ پولنگ سٹیشن بنا کر ووٹ پول کررہے ہیں۔ کارکنوں نے ووٹ پول ہونے کے بعد بیلٹ باکس زرداری ہاؤس اسلام آباد بھجوا دیا۔