دائرہ دین پناہ ،پہلی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر باپ نے 5 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک دیا

جمعرات 21 جولائی 2016 15:34

دائرہ دین پناہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) سنگدل باپ دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنے 5 سالہ بیٹے کوٹی پی لنک کینال میں پھینک کر گمشدگی کا ڈھنڈ ورا پٹیتارہا جبکہ ایک چرواہے نے بچے کو بچالیا۔ نواحی گاوٴں آڑہ کے رہائشی طارق حسین نے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر کئی بار اپنی نابینا اہلیہ ، قاریہ نگینہ صادق پر تشدد کیا اور بجلی کے کرنٹ لگائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وہ اپنے 5 سالہ بیٹے محمد عبداللہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر سیر کے بہانے تونسہ بیراج لے گیا اور ٹانگوں سے پکڑ کر ٹی پی لنک کینال آرڈی صفر پر پھینک دیا۔دوسری طرف چرواہے نے نہر میں چھلانگ لگا کر بچے کو بچالیا اور پٹرولنگ پولیس کے حوالے کر دیا، بچے نے والد کی طرف سے نہر میں پھینکنے کا راز فاش کر دیا ، جس پر پولیس نے باپ کی خوب درگت بنائی تاہم اس کی اہلیہ نے خاوند کو معاف کر دیا۔