وزیراعظم کے احکامات نظر انداز‘ آزاد کشمیر انتخابات میں پولنگ کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی

جمعرات 21 جولائی 2016 15:32

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے احکامات نظر انداز‘ آزاد کشمیر انتخابات میں پولنگ کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر وزارت پانی و بجلی کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم اس کے باوجود مختلف پولنگ سٹیشنز میں پولنگ کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کے باعث پولنگ کے عملے اور ووٹرز کو گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامان کرنا پڑا۔ (ن غ)