آزاد کشمیر انتخابات ،پولنگ سٹیشن میں فائرنگ کرنے والے شخص کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 21 جولائی 2016 15:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر میں انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشن نمبر83حویلی میں فائرنگ کرنے والے شخص کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر83 حویلی میں ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جسے ایک ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :