مظفرآباد میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر 5 افراد کوگرفتار کر کے فوج کے حوالے کر دیا گیا

گرفتار افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کر سکتے ‘ ڈی آئی جی سجاد احمد

جمعرات 21 جولائی 2016 15:27

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) مظفرآباد میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر 5 افراد کوگرفتار کر کے فوج کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر آباد کے علاقے برنالہ میں جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کرنے والے5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ڈی آئی جی سجاد احمد نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچوں افراد جعلی شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں گرفتار کرکے فوج کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :