ڈپٹی کمشنر پونچھ راولا کوٹ سہیل اعظم کا مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

جمعرات 21 جولائی 2016 15:07

راولاکوٹ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) ڈپٹی کمشنر پونچھ راولا کوٹ سہیل اعظم نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور کہا کہ چاروں حلقوں میں پولنگ پرامن طریقہ سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاروں حلقوں میں بروقت پولنگ شروع ہوئی ہے تمام سیکورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں اور کہیں سے کسی قسم کی رکاوٹ یا بدامنی کی اطلاع نہیں ہے تاہم اکادکا ممعمولی واقعات کی کہیں سے اطلاع بھی ملی ہے تو اسے فوری حل کرلیا گیا ہے۔ بلاوجہ کوئی تاخیر نہیں اور پولنگ نہیں رکی۔