لاڑکانہ میں قائم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے پولنگ اسٹیشن پر واحد رجسٹر ڈ ووٹر کا انتظار

جمعرات 21 جولائی 2016 15:00

لاڑکانہ ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) لاڑکانہ میں قائم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے پولنگ اسٹیشن پر واحد رجسٹر ڈ ووٹر کا انتظار کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق لاڑکانہ میں عملہ اور سکیورٹی پرمعمور اہلکار صبح 8بجے سے واحدرجسٹرڈ ووٹر شمس الدین کے لئے انتظار کرتے رہے۔ عملے کا کہنا ہے کہ وہ شام 5 بجے تک واحد ووٹر کا انتظار کریں گے۔ دوسری جانب ساہیوال میں قائم پولنگ اسٹیشن پر رجسٹرڈ 6 ووٹروں میں سے 4 نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ واضح رہے کہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :