کانگرس کے لیڈر کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں رائے شماری کامطالبہ

جمعرات 21 جولائی 2016 13:06

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) بھارتی رکن پارلیمنٹ اور کانگرس پارٹی کے لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے مقبوضہ وادی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیرمیں رائے شماری کرانے پر زوردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیوتی رادتیہ سندھیا نے لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں رائے شماری کرائی جانی چاہیے کیونکہ وادی کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت جسے عوام کی حمایت کرنی چاہیے انکے خلاف ہتھیار استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے حیرانگی ظاہر کی کہ مقبوضہ کشمیرمیں میں ذرائع ابلاغ پر مکمل قدغن عائد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے چوتھے ستون کا گلا گھونٹا جارہا ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ تیرہ روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ،لوگوں کو اشیائے خوردونوش اورادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ بھارتی حکومت کا کوئی نمائندہ وادی کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وہاں نہیں گیا ؟

متعلقہ عنوان :