مقبوضہ کشمیر ، حریت رہنماؤں کی اپیل پر کل گلوبل کشمیر ڈے منایا جائے گا،احتجاجی ریلیاں اور مظا ہرے کئے جائیں گے

23 ، 24 اور 25 جولائی کو بھی وادی بھر میں عام ہڑتال کا اعلان

جمعرات 21 جولائی 2016 12:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمری میں حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میرواظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی کال پر ( جمعہ کو ) آبزرو گلوبل کشمیر ڈے منایا جائے گا ۔ حریت رہنماؤں کی اپیل آبزرو گلوبل کشمیر ڈے مناتے ہوئے آج وادی میں بھارت مظالم اور اس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی پروگراموں کے تحت اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ۔

(جاری ہے)

سرینگر سے جاری کئے گئے اپنے مشترکہ بیان میں حریت رہنماؤں نے آج گلوبل کشمیر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ( ہفتہ کو ) مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی اور نماز مغرب کے بعد مسجدوں میں آزادی کے نغمے لگائے جائیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اور 25 جولائی کو بھی مکمل ہڑتال ہو گی اور آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت کے لئے مجالس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :