پاکستان اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے،بھارتی الزام

مقبوضہ کشمیر پر فریق سے بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر وہ سنجیدہ رہے،بھارتی وزارت خارجہ

جمعرات 21 جولائی 2016 11:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی ۔2016ء) بھارت نے پاکستان کو ملکی اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے اور صورتحال کو غیر مستحکم بنانے سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر فریق سے بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر وہ سنجیدہ رہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اورشدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھی پاکستان ملوث ہے ،بیان کے مطابق پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔