قابض بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں گھروں سے پاکستانی پرچم اتار دئیے

جمعرات 21 جولائی 2016 11:51

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے وہ تمام پاکستانی پرچم اتار دیے جو پاکستان میں بھارت کے خلاف منائے جانے والے ’یوم سیاہ‘ کے موقع پر کشمیریوں نے اپنے گھروں پر لگائے تھے،بھارتی ٹی وی کے مطابق سری نگر میں بہت سے گھروں پر پاکستانی اور سیاہ پرچم لہراتے نظر آئے جبکہ حکومتی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے تمام جھنڈے اتار دیے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے زیادہ تر حصوں سے معلومات حاصل کرنا ناممکن ہو چکا ہے کیوں کہ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے۔

متعلقہ عنوان :