آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل کا قانون ساز اسمبلی کے لئے انتخابات کے عمل پراطمنان کا اظہار

جمعرات 21 جولائی 2016 11:13

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے قانون ساز اسمبلی کے لئے انتخابات کے عمل پراطمنان کا اظہار کیاہے۔ نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے پولنگ کاعمل صبح 8 بجے شروع ہوا جس میں لوگوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انتخابات کا عل پر امن انداز سے جاری ہے اور اس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور انتخابی عمل کے دوران لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں،مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،تحریک انصاف، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی سمیت 26 جماعتیں اور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔قانون سازاسمبلی کے 29 امیدواروں کا انتخاب آزادکشمیر کے عوام کریں گے جبکہ 12 امیدواروں کے لیے پاکستان کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیری مہاجرین ووٹ ڈالیں گے۔