برطانیہ میں روا ں ہفتے غیر معمولی گرمی،20 جولا ئی برطانیہ میں سال کا اب تک کا گرم ترین دن تھا ،گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشن گوئی#/h#
بدھ 20 جولائی 2016 13:25
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جولائی۔2016ء) برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں اس ہفتے غیر معمولی گرمی کا زور جاری ہے اور بدھ کوملک کے طول و عرض میں سال کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں درجہ حرارت 32.9 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمے کے مطابق، موجودہ گرمی کی لہر اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر داراحکومت میں شدید فضائی آلودگی لے کر آئی ہے جس سے مریضوں اور خاص طور پر سانس کے مریضوں، بزرگ افراد اور بچوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس ضمن میں انھیں دھوپ سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
لندن بھر کے ٹیوب اسٹیشنوں خاص طور پر واٹرلو اسٹیشن اور پیڈنگٹن ٹیوب اسٹیشن پر ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ سے ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے جو سخت گرمی میں گھر واپسی کے لیے ٹرینوں کا انتظار کررہے تھے۔
لندن ٹرانسپورٹ یا ’ٹی ایف ایل‘ کی طرف سے ٹیوب کے مسافروں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش میں آج 250,000 پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔داراحکومت لندن کی ایمبولیس سروس نے لندن کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کے دنوں میں اپنی دیکھ بھال کریں۔محکمے کا کہنا ہے کہ اسے معمول سے 300 سے زائد کالیں ایسے مریضوں کی موصول ہوئی ہیں جو گرمی کی لہر کے اثرات کی وجہ سے شدید بیمار ہوگئے تھےمزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.