بار اور بنچ کے تعلقات سٹیک پر

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:25

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے 5 اضلاع میں علاقائی بینچز نہ بنانے کے فیصلہ کے بعد پنجاب بارکونسل نے 20 جولائی کواجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بارکونسل کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے مزیدعلاقائی بنچز تشکیل دینے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں ہائیکورٹ پانچ اضلاع فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی جی خان میں علاقائی بینچز کے قیام کی تجویز کو رد کر دیا تھا۔پنجاب بارکونسل نے فیصلہ سے متاثرہ ڈویڑن کے وکلا کے نمائندوں کو بھی مدعو کرلیا۔

متعلقہ عنوان :