محرم کے بغیر خواتین کو حج کہ اجازت نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے تفصیلی جواب طلب

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:23

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) لاہورہائیکورٹ نے محرم کے بغیر خواتین کو حج کہ اجازت نہ دینے پر وزارت مذہبی امور سے تفصیلی جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں درخواست گزار ہادی کوثر نے موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی 2105کے مطابق 45سال سے زائد عمر خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت ہے ،ہائیکور ٹ بھی خواتین کے حج کرنے سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے، پالیسی کے باوجود وزارت حج بغیر محرم حج کی خواہش مند خواتین کی درخواستیں موصول نہیں کر رہا۔

دوران سماعت ڈائرکٹر حج لاہور پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق محرم کا ہونا ضروری ہے جس پر درخواست گزار کی وکیل بیرسٹر معصومہ کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی نظریاتی کونسل کے قوانین ماننے ہیں تو باقی بھی مانیں۔عدالت نے وزارت مذہبی امور اور وزارت حج سے 26جولائی تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔