شہبازشریف کی چیف جسٹس کو صاحبزادے ہ کی بازیابی پرمبارکباد

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:16

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو ان کے صاحبزادے بیرسٹر اویس شاہ کی بحفاظت بازیابی پرمبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کی بحفاظت بازیابی پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور سکیورٹی اداروں کی بھرپور کاوشوں کے باعث بیرسٹر اویس شاہ کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی ایک اچھی خبر ہے اور میں بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی پر سکیورٹی اداروں کے حکام اور عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :