ون ویلنگ بارے شعور بیداری مہم پانچویں روزبھی جاری ،2091 ویلرزکے خلاف مقدمات درج۔

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:16

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی ون ویلنگ بارے شعور بیداری کی ایک ماہ کیلئے شروع کی گئی مہم پانچویں روز بھی جاری ہے جبکہ شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور حادثات کی شرح میں کمی کیلئے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن بھی جاری۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی کریک ڈاؤن میں ابتک2091 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔ ون ویلروں کے خلاف ایس پیز کی نگرانی میں بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔ سٹی ٹریفک پولیس نے اٹلس ہنڈا کی معاونت سے 15جولائی سے خصوصی آگاہی مہم شروع کی جس میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پرایس پی سٹی محمد آصف صدیق نے گلبرگ ،شادمان،اچھرہ ،مسلم ٹاؤ ن اور سمن آبادکے علاقوں میں واقع بڑے سٹورز پر ون ویلنگ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے پمفلٹس رکھے جو شہریوں میں تقسیم کےئے جارہے ہیں ،ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھی عوامی مقامات پر لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کیلئے لیکچرز کا اہتمام کررہی ہے،بھاٹی چوک اور لاری اڈے پر ٹریفک ایجویشن ٹیم نے شہریوں کو ون ویلنگ کے نقصانات بارے ایجوکیٹ کیا۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے اینٹی ون ویلنگ اسکواڈاور ایجوکیشن یونٹ کوہدایت کی کہ نوجوان نسل کو ون ویلنگ سے بچاتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے،وارڈنز ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ رکھتے ہوئے انہیں ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے دور رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔