ہارون آباد میں جدید تائیکوانڈو کراٹے اکیڈمی کا قیام

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:15

ہارون آباد(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) ہارون آباد میں جدید معیار کی تائیکوانڈو کراٹے اکیڈمی کا قیام عمل میں آگیا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ملک رشید احمد اعوان نے کراٹے اکیڈمی کے لیے بیش قیمت فائٹنگ میٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا افتتاحی تقریب میں تائیکوانڈو آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد الیاس خان نیازی نے خصوصی طور پر شرکت کی مہمان خصوصی ملک رشید احمد اعوان نے خطاب میں کہا کہ تائیکوانڈو کراٹے ایک صحت مند انہ اور متحرک و فعال جسمانی خصوصیت کا حامل کھیل ہے جس کے فروغ سے صحت مند نواجوان نسل کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جا سکتا ہے اس کھیل کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے والے کھلاڑی اور منتظمین داد وتحسین کے مستحق ہیں اسی لیے ان کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے ایک قیمتی فائٹنگ میٹ فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ایک ماہ کے دورانیہ میں یہ میٹ بچھا دیا جائے گا اس موقع پر ضلع بھر کے تائیکوانڈو کراٹے کے نامور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا جسے شائقین نے زبردست داد دی چیف آرگنائزر عبد الطیف کاوش،رانا شفیق ،عامر ندیم مون ،ایم ارشد ،شرافت علی ،ریاض احمد راجو سیٹھ مزمل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔


متعلقہ عنوان :