سانپ نکلنے سے شہریوں کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:12

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) حالیہ بارشوں کی وجہ سے زیر زمین سانپ اور دیگر زہریلے حشرات باہر نکلنے سے شہریوں کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں سانپ کاٹے اور بچھو وغیرہ کاٹنے کے علاوہ ان حشرات کو کھانے سے کتے بھی باؤلے ہوکر انسانوں پر حملے کرنے لگے ہیں انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو فوری طور پر تلف کرنے اور ساتھ ہی ہسپتالوں میں سانپ اور کتے کاٹنے کی ویکسیئن فراہم کردی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔