ایڈمنسٹریٹر پانی دیکھ کرپانی پانی ہوگیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:10

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے باعث بلدیہ سرگودھا کے ایڈ منسٹریٹر ذوالقرنین جب بلدیہ آفس پہنچے تو بلدیہ آفس کو پانیں میں ڈوبا دیکھتے ہوئے شرمندہ ہوکر دفتر داخل ہوئے بغیر ہی واپس چلے گئے اور سینٹری عملہ کو ہدایت کی کہ بلدیہ سرگودھا میں پانی کا کھڑا ہونا ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے پورے شہر سے پانی اتر چکا ہے جبکہ بلدیہ آفس میں پانی کھڑا ہے جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کا نظام بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔