سرگودھا بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان آج کریگا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:10

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) سرگودھا بورڈ میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان آج کریگا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو آج سرگودھا بورڈ کی عمارت میں منعقدہ تقریب میں انعامات دیئے جائینگے یہ انعامات اول ‘ دوئم اور سوئم پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں تقسیم کئے جائینگے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان گزشتہ روز ہی کردیا گیا تھا۔