پراپرٹی ٹیکس کیخلاف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز،پر اپرٹی ڈیلرز او ر وثیقہ نویس سڑکوں پر نکل آئے

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:10

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں بلڈرزاینڈ ڈویلپرز،پر اپرٹی ڈیلرز او ر وثیقہ نویس کی تنظیموں نے ڈی سی او آفس سے احتجاجی جلوس نکالا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی مقررین نے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے گین ٹیکس مارکیٹ ، ویلیوٹیکس سمیت تمام ظالمانہ ٹیکسوں میں کمی نہ کی تو سرگودھا کی تمام بلڈرزاینڈ ڈویلپر ز ، پر اپر ٹی ڈیلرزاور وثیقہ نویس بھرپور احتجاجی مظاہر ہ اور دھرنا بھی دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاربلڈرز ڈویلپرز کے سرپر ست حاجی عبدالرحمن ،صدر محمد وسیم تلہ اور نائب صدر ملک خصرحیات ،صدر پراپرٹی ڈیلر ز سٹی سر گو دہا ملک اسلم اعوا ن صد ر پراپرٹی ڈیلر ز کینٹ سرکل جو اد خرم وڑائچ جنرل سیکرٹر ی شیخ محمد عارف سیکرٹر ی انفارمیشن ملک صداقت علی اعوا ن صدر پراپرٹی ڈیلرز ویلفئیر ایسوسی ایشن 49ٹیل نذ یر خا ن نیا ز ی چیئرمین انجمن تا جرا ن یونیورسٹی روڈ چوہدری محمد سعید اور وثیقہ نو یس ایسوسی ایشن کے چندا خا ن مہر محسن عمرا ن خا ن اے ڈ ی خا ن اور میاں راشد خان کی قیا د ت میں پر اپرٹی ڈیلر ز اور وثیقہ نویس ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پر اپرٹی کی خر ید و فروخت پر ظالما نہ ٹیکسوں کے خلا ف ز بر د ست احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی ریلی ڈی سی او آفس سے شروع ہو کر توپ چو ک سے ہو تی ہو ئی تحصیل آفس جا کر اختتا م پذ یر ہوئی یہاں پر خطا ب کر تے ہو ئے ملک محمد اسلم اعوا ن جواد خرم وڑائچ چوہدر ی محمد سعید شیخ محمد عارف ملک صداقت علی اعوا ن نذ یر خا ن نیا ز ی چند ا خا ن نے حکو مت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہو ئے کہا کہ ا گر حکومت نے گین ٹیکس مارکیٹ ویلیوٹیکس سمیت تمام ظالما نہ ٹیکسوں میں کمی نہ کی تو پر اپرٹی ڈیلر ز اور وثیقہ نو یس ایک ہفتہ کے بعد ز بر د ست احتجاج ریلی کے ساتھ ساتھ دھرنا بھی دیں گے کیونکہ حکومت نے جا ئیداد کی خرید وفروخت پر ظالما نہ ٹیکسوں کے ذریعے ا س کا رو با ر سے وابستہ لوگو ں کا معاشی قتل عا م شروع کر د یا ہے جس کو کسی صو رت بھی بر داشت نہیں کیا جا ئے وثیقہ نو یس ایسوسی ایشن نے ا س مو قع پر اعلان کیا کہ ا گر ایک ہفتہ کے دورا ن ا ب وثیقہ نو یس نہ تو کوئی رجسٹر ی کرائیں گے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی بیا ن ہو گا حکومت کو جائید ا د کی خر ید وفروخت پر غیرحقیقی غیرسنجید ہ اور ظالمانہ ٹیکسوں وا پس لینا ہو گا۔