نارنگ منڈی ،گیس ری فیلنگ کے دوران دھماکے کا دوسرازخمی بھی دم توڑگیا،تعداددوہوگئی

منگل 19 جولائی 2016 16:41

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) نواحی قلعہ کالروالا میں گیس ری فیلنگ کے دوران ہونے والے خوفناک دھماکے کا دوسرازخمی بھی دم توڑگیا،اس طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداددوہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چندروزقبل متوفی حافظ عمیر اپنی دکان پر گیس ری فیلنگ کررہاتھا کہ اچانک خوفناک دھماکہ سے قریب کھڑے تینوں افراد آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئے جنہیں میوہسپتال لاہورریفرکیاگیاجہاں پہلے عبدالشکورجاں بحق ہوا اوربعدمیں دکان کا مالک حافظ عمیر بھی دم توڑگیا۔جبکہ تیسرے دس سالہ بچے لقمان کی حالت بھی بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :