رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا، تاخیر پر تشویش کا اظہار

رینجرز اختیارات میں توسیع پر وزیر اعلیٰ سندھ اپنے اختیارات استعمال کریں۔قیام امن وفاق اور صوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تاخیر سے کراچی آپریشن متاثر ہو گا۔ خط کا متن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جولائی 2016 16:36

رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2016ء) : کراچی میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو خط لکھ دیا ۔ خط کے متن میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر اپنے اختیارات استعمال کریں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے خط میں لکھا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے میں تاخیر کراچی آپریشن کو متاثر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات میں توسیع دینے کے معاملے پر تاخیر سے سول اور آرمڈ فورسز کی کار کردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ رینجرز نے کراچی میں قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ، لیکن رینجرز اختیارات میں توسیع سے متعلق ہر مرتبہ سندھ حکومت کی جانب سے تاخیر ہوئی جس پر تشویش ہے۔ قیام امن کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنا وفاق اور صوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔