ڈویژن بھر کی منڈی مویشیاں میں پارکنگ فیس کی منظوری

منگل 19 جولائی 2016 16:18

سرگودھا۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء ) منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودہا ڈویژن نے بتایا ہے کہ ڈویژن بھر کی منڈی مویشیاں میں پارکنگ فیس 2016-17 ء کے ریٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھلوال، خوشاب او ربھکر کی پارکنگ کے ٹھیکہ جات کی منظوری کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار کوریٹس کے مطا بق وصولی کا اختیار دیاگیاہے۔ شیڈول کے مطابق ٹرک او رمزدا کی فیس 250 روپے، شاہ زور او رڈالہ 150 روپے، پک اپ 80روپے، رکشہ 30 روپے، کار 20 روپے اور موٹر سائیکل فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے ۔صارفین کسی بھی شکایت یافیس کی زائد وصولی کی صورت میں جنرل منیجر آپریشن کے نمبر 0305-2577201 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :