25 کلو گرام بھنگ برآمد،ملزم گرفتار

منگل 19 جولائی 2016 16:09

لیہ۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء )کوٹ سلطان میں واقع مکان سے 25کلو گرام بھنگ برآمد،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ سلطان نے مخبر کی اطلاع ملنے پر بیٹ وساوا شمالی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ملزم محمد زمان کے قبضہ سے 25 کلو گرام بھنگ پکڑی گئی۔پولیس تھانہ کوٹ سلطان نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ زیر دفعہ امتناع منشیات ایکٹ درج کر کے ملزم کا چالان عدالت بھجوا دیا ہے ۔