ساہیوال، ڈاکوؤں نے کھاد ڈیلر کو گولی مار کر دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی

منگل 19 جولائی 2016 15:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل سکھ بیاس کے قریب ڈاکوؤں نے گولی مار کر ایک کھاد ڈیلر چوہدری محمد افضل سے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چوہدری محمد افضل اپنی موٹر سائیکل پر ریکوری کے بعد جہان خاں سے نور پور جا رہے تھے کہ ان کا تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار د و ڈاکو آگئے اور انہوں نے پستول دیکھا کر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر چوہدری محمد افضل کو شدید زخمی کر دیا اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

زخمی چوہدری محمد افضل کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :