کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو بے راہ روی اور سماجی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، حاجی نواب خان

منگل 19 جولائی 2016 13:46

سوات ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی۔2016ء) ) رکن تحصیل کونسل و سیکرٹری جنرل مانیار فٹ بال کلب سوات حاجی نواب خان نے کہا ہے کہکھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو بے راہ روی اور سماجی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے اورکھیلوں کے ذریعے ہی ملک میں امن ہو سکتا ہے اور کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملک سعاد ٹرسٹ کے زیراہتمام ملک سعاد انڈر17- فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد، فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئرنائب صدر محمد اصغر آفریدی، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسویس ایشن، محمد اسماعیل، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ملک سعاد ٹرسٹ کے کوآرڈینیٹر محمدرحیم خیال، اسو فٹ بال اکیڈمی کے کوچ صدیق بنگش، واپڈا فٹ بال ٹیم پشاور کے کپتان ایاز خان، اے ایف سی کوچ فضل غفار موجود تھی، انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات نہ ہونے سے ملک میں کھیلوں کا معیار گر رہا ہے، حاجی نواب خان نے کہا کہ سوات میں کھیلنے کے میدانوں کی کمی ہے اور صوبے کی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے ہر گاؤں میں ایک، ایک کھیل کے میدان کا بندوبست کرائیں۔

متعلقہ عنوان :