ٹوبہ ٹیک سنگھ‘تحصیل میونسپل کمپلیکس سے نامعلوم نوجوان کی نعش بر آمد

منگل 19 جولائی 2016 13:02

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء)تحصیل میونسپل کمپلیکس سے نامعلوم نوجوان کی نعش بر آمد ہو ئی ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے کمپلیکس سے ایک 25سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش بر آمد ہو ئی ہے ،جس کی ظاہری حالت سے وہ نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے ،اور گمان کیا جاتا ہے کہ نشہ نہ ملنے اور گرمی و حبس سے وہ جاں بحق ہو گیا ،اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادی ہے ،تاحال نعش کی کو ئی شناخت نہیں ہو سکی ،سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔