علی حیدر گیلانی کی اویس شاہ کی بازیابی پر اہلخانہ کو مبارکباد

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 19 جولائی 2016 07:25

علی حیدر گیلانی کی اویس شاہ کی بازیابی پر اہلخانہ کو مبارکباد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جولائی۔2016ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے اویس شاہ کی بازیابی پر اہلخانہ کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں علی حیدر گیلانی نے کہا اویس شاہ کی بازیابی پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اویس شاہ کے والد سے ملا تھا تو انہوں نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا تھا۔

اویس شاہ کی بازیابی پر اہلخانہ کو بہت مبارک ہو۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو بھی اغوا ہونے کے کئی سال بعد کچھ عرصہ قبل افغانستان میں امریکی فوج کے آپریشن کے بعد بازیاب کروایا گیا۔

متعلقہ عنوان :