Live Updates

عمران خان کا پاکستانی قوم پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام شرمناک ہے، پاکستانی قوم نے کبھی آمروں کا استقبال نہیں کیا‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

پیر 18 جولائی 2016 23:26

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا پاکستانی قوم پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام شرمناک ہے، پاکستانی قوم نے کبھی آمروں کا استقبال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مارشل لا ء کے 4 ادواروں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ، قوم کس طرح آمروں کی حمایت کر سکتی ہے، پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتوں نے ملک سے مارشل لاء کے خاتمے کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، عمران خان یہ بتائیں کہ وہ تاریخ سے نابلد ہیں یا انہیں جمہوریت راس نہیں۔

وفاقی وزیر کا مزیدکہنا تھا کہ 1999 ء میں ملک بھر میں ایک دو جگہ پر مٹھی بھر مٹھائی تقسیم کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا جو سب جانتے ہیں، عمران خان کے مارشل لاء کے حق میں بیانات بدنیتی پر مبنی اور ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہیں، عمران خان ایسے بیانات دیکر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، جمہوریت کا تسلسل ہی شفافیت، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات