ملک میں مارشل لاء کی دعوت دینے والوں کا انجام بہت برا ہوگا،سینیٹر عثمان کاکڑ
پشتونخوامیپ اور پشتون عوام نے ہمیشہ ملک میں مارشل لاء کی مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جمہوری جماعت کبھی بھی ملک میں فوج کو خوش آمدید نہیں کہتے اور ملک میں مارشلاء کی دعوت دینے والے کبھی بھی جمہوری نہیں ہوسکتے اور یہ لوگ جب مایوس ہو جاتے ہیں تو کسی ڈکٹیٹر حکومت کے آنے کے انتظار میں رہتے ہیں اورملک کے عوام ترکی عوام کی طرح ہر مارشلاء کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،خصوصی بات چیت
پیر 18 جولائی 2016 23:22
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) پشتونخواملی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کی دعوت دینے والوں کا انجام بہت برا ہوگا ملک میں ہمیشہ امر قوتوں کے دور میں ملک مختلف مسائل کا شکار ہوا کلاشنکوف کلچر ‘ ہیروئن کلچر ‘ انتہائی پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیا گیا پشتونخوامیپ اور پشتون عوام نے ہمیشہ ملک میں مارشل لاء کی مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جمہوری جماعت کبھی بھی ملک میں فوج کو خوش آمدید نہیں کہتے اور ملک میں مارشلاء کی دعوت دینے والے کبھی بھی جمہوری نہیں ہوسکتے اور یہ لوگ جب مایوس ہو جاتے ہیں تو کسی ڈکٹیٹر حکومت کے آنے کے انتظار میں رہتے ہیں اورملک کے عوام ترکی عوام کی طرح ہر مارشلاء کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور پشتون عوام نے ملک میں ہر آنے والے مارشلاء کی پہلے بھی مخالفت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور سب سے زیادہ قربانیاں ہر مارشلاء کے دور میں پشتونوں نے دی ہے اور اگر مارشلاء کی حکومت ختم ہوئی ہے تو عوام کی طاقت کے بدولت ختم ہوئی ہے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف سے وردی نکلوانے اور آرٹیکل 6 کے تحت عوام کی طاقت کے بدولت مقدمہ درج ہوا اور ملک سے بھاگ گئے انہوں نے کہا کہ عوام کا جمہوریت سے دوستی اور مارشلاء سے ہمیشہ دشمنی رہی ہے عمران خان نے ملک میں مارشلاء کے آنے اور عوام کی جانب سے مٹھایاں تقسیم کرنے کے بیان کو غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل بھی عمران خان نے اس بات پر دھرنا دیا کہ شاید ملک میں مارشلاء نافذ ہو مگر وہ دھرنا ناکام ہوا اور ملک میں جب بھی مارشلاء نافذ ہوتا ہے تو عوام مٹھایاں تقسیم نہیں کرتے بلکہ ان کے درپردہ لوگ مٹھایاں تقسیم کرتے ہیں ملک کو جمہوری نظام نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ہمیشہ ڈکٹیٹر کے دور میں ملک کو نقصان پہنچایا گیا ڈکٹیٹر کی حکومتوں نے کلاشنکوف اور ہیروئن کلچر کو عام کیا دہشت گردی‘ انتہائی پسندی کو فروغ دیا اور نیب زدہ لوگوں کو خرید کر اقتدار ان کے حوالے کیا اور ملک میں جب بھی کرپشن ہوئی ہے ان کے دور میں ہوئی ہے اور ایسی پارٹیاں بنائی گئیں جو ان کیلئے دیگر جمہوری سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں اپنا کردار ادا کریں لیکن عوام نے ہمیشہ ان سے نفرت کی آج اگر ملک جس تباہی و بربادی کا شکار ہے وہ ماضی میں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے جمہوری حکومتوں کو ورثے میں ملیں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کے حامی ہیں اور کسی بھی مارشلائی حکومت کو قبول نہیں کریں گے عوام اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ان کی سازشوں کو ناکام بنایا اور ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا انہوں نے کہا کہ ترکی کی عوام نے تاریخ رقم کر دی اور دنیا کو بتا دیا کہ عوام کی طاقت خدا کی طاقت ہے اور ملک میں ہر اس سازش کو ناکام بنایا جو جمہوریت کیخلاف کی گئی اور دنیا کو پیغام دیا کہ جب بھی ملک میں کوئی بھی حکومت آئے گی فوج کے ذریعے نہیں بلکہ عوامی طاقت کے ذریعے آئے گی اور اختیار عوام کو ہوگا کہ جس کو اقتدار میں لانا ہے اور عوام کی مرضی سے لانا ہوگا اور پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ اپنا اختیار کسی کو نہیں دیں گے اور جو لوگ عوام سے مایوس ہو کر مارشلاء کی باتیں کرتے ہیں وہ کبھی بھی جمہوریت اور سیاسی نہیں ہوسکتے ۔
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزے پر اعلی سطحی اجلاس کا دوسرا دور، بجلی کے ترسیلی نظام پر بریفنگ
-
سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ، صدر زرداری
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.