Live Updates

عمران خان سوشل میڈیا پر پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر نکلے

پیر 18 جولائی 2016 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان سوشل میڈیا پر پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر نکلے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس وقت ان کے سوشل میڈیا پران کے فالوورز کی تعداد 40لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اس فہرست میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا دوسرا نمبرہے جن کے فالوورز کی تعداد 21لاکھ ہے۔ تحریک انصاف کے اسد عمر تیسرے اور پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف چوتھے نمبر پر ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 14لاکھ فالوورز کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات