دہشتگرد ہماری دھرتی سے جلد ختم ہوں گے ، بزدلانہ حملے دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں

وزیراعظم محمد نوازشریف کا اپر دیر میں بم دھماکے کی شدید مذمت

پیر 18 جولائی 2016 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپر دیر میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگرد ہماری دھرتی سے جلد ختم ہوں گے ،ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نے اپر دیر میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو خدا صبر جمیل عطا کرے اور دہشت گرد ہماری دھرتی سے بہت جلد ختم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کر تے ہیں۔ یہ حملے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :