20جولائی کو شہر سمیت ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر کیبنٹ ڈویژن نے یوم سیاہ منانے کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 18 جولائی 2016 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء ) 20جولائی کو شہر سمیت ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا ،وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر کیبنٹ ڈویژن نے یوم سیاہ منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطا بق تمام وفاقی و صوبائی وزراء یوم سیاہ میں شرکت کریں اور مسئلہ کشمیر کا سفارتی سطح پر اٹھایا جائے ۔ اس کے علاوہ تمام وفاقی و صو بائی افسران دوران ڈٖیوٹی بازوؤں پر کالی پٹیا ں باندھیں گے اور 20جولائی کو نماز ظہر کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی دعا کااہتمام کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :