رکن قومی اسمبلی محمدنذیر خان کی گورنرخیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات،مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

پیر 18 جولائی 2016 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) شمالی وزیرستان ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی محمدنذیر خان نے گورنرخیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی،گورنرکوقبائلیوں کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا ،گورنرنے ایجنسی کے عوام کودرپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی پیر کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی محمدنذیر خان نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے گفتگو کی اور ایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویزپیش کی۔

(جاری ہے)

گورنرنے رکن قومی اسمبلی کوایجنسی کے عوام کودرپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔۔

متعلقہ عنوان :