دیر بالا ٗ ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

وین میں 7 افراد سوار تھے جو شیرین گال سے ڈوگ درہ جارہی تھی دہشت گرد مذکورہ حملے میں امن کمیٹی کے اراکین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ٗ خوش قسمتی سے وین میں موجود نہیں تھے ٗ ذرائع

پیر 18 جولائی 2016 22:45

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے علاقے دیربالا یا اپردیر میں ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق وین میں 7 افراد سوار تھے جو شیرین گال سے ڈوگ درہ جارہی تھی ٗوین دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب پہنچی تو یہاں پہلے سے نصب ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

شیرین گال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گل فضل نے بتایا کہ بم دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں ساتوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس عہدیدار نے بتایا کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیاواقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مذکورہ حملے میں امن کمیٹی کے اراکین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ مذکورہ وین میں موجود نہیں تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیاگیا جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کاتعلق امن لشکر سے ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکہ سے امن لشکر کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی واقعہ کے بعد پولیس اورفورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :