سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ریونیو و اقتصادی امور کی طرف سے چار مختلف امور پر کمیٹی کی رپورٹوں سمیت متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش

پیر 18 جولائی 2016 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ریونیو و اقتصادی امور کی طرف سے چار مختلف امور پر کمیٹی کی رپورٹوں سمیت متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے سینیٹر محسن لغاری نے مالیاتی اداروں رقومات کی وصولی (ترمیمی) بل 2016ء‘ کریڈٹ بیوروز (ترمیمی) بل 2016ء‘ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ترمیمی) بل 2016ء اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق امور کے بارے میں کمیٹی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے سینیٹر احمد حسن کی جانب سے اس معاملے پر ایوان بالا کے اجلاس میں پوچھے گئے سوال سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

ایوان بالا نے فاٹا کی مختلف ایجنسیوں میں پولیٹیکل ایجنٹوں کے حالیہ تبادلوں سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی۔ کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے سینیٹر ہلال الرحمان نے اس معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ تھا جو ایوان بالا میں اٹھایا گیا تھا اور جسے کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا‘ کمیٹی نے اس معاملے پر اپنی اہم رپورٹ پیش کی ہے۔ انہوں نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ ایوان بالا نے رپورٹ کی منظوری دیدی۔(

متعلقہ عنوان :