کچھ حلقے جو سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں ٗمسلم لیگ ن کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ٗ احسن اقبال

مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی ٗ وفاقی وزیر

پیر 18 جولائی 2016 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ حلقے جو سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی کیونکہ لوگ گونگے اوراندھے نہیں ہیں۔ پیر کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں میں استحکام اور تسلسل کی وجہ سے ملک درست سمت جا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں عالمی میڈیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہا تھا جبکہ آج پاکستان دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آٹھویں معیشت میں شامل ہے۔2013ء میں پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی آج پاکستان مثبت اور مستحکم معیشت کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سٹاک مارکیٹ 39000 انڈکس کو عبور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سیکورٹی کے حالات بہترین ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی شکل میں 46 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 2018 تک نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگا واٹ بجلی کااضافہ ہو جائے گا جبکہ 2025 تک اضافی پندرہ ہزار بجلی اضافی بجلی شامل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے پہلی دفعہ 80 بلین کی انوسٹمنٹ کی گئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امریکہ نالج کورئیڈار کے تحت اگلے دس سالوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی ایز تیار کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :